ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طلبہ کو مضر صحت اشیا کے استعمال کے متعلق آگاہی دے رہے ہیں

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ اور سجاول میں منشیات کے استعمال سے بڑھنے والے کینسر کے امراض کیخلاف اسکولوں میں آگاہی سیشن کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول حاجی رمضان جاکھرو میں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شیام کمار کی جانب سے ایک روزہ مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ مفت ڈینٹل کیمپ میں بچوں کو پان، سپاری اور گٹکا کھانے سے ہونے والے نقصانات اور صفائی کے متعلق اہم آگاہی فراہم کی گئی اور دو سو سے زائد بچوں کو مفت پیسٹ اور برش بھی دیے گئے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر شیام کمار نے آن لائن انڈس کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سال کے اندر سول اسپتال مکلی کے ڈینٹل ڈپارٹمنٹ میں 6 سو سے زائد کینسر کے کیس رپورٹ ہوئے جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں گٹکے کی فروخت پر پابندی بھی عائد کردی گئی جس سے گٹکے کی فروخت میں واقعے کمی آئی ہے مگر جب تک لوگ خود گٹکے کا استعمال بند نہیں کریں گے تب تک مکمل کنٹرول ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹھٹھہ اور سجاول کے اسکولوں میں مفت کیمپ کے ذریعے آگاہی سیشن بھی چلارہے ہیں تاکہ آنے والی نوجوان نسل اس خطرناک نشے سے پاک ہوسکے۔ مفت ڈینٹل کیمپ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حاجی رمضان جاکھرو کے اساتذہ، سماجی رہنماؤں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں