English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

غزہ: اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی میں فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کےٹھکانوں کوبمباری کا نشانہ بنایا گیاہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائے ادرعے نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی میں حماس کےٹھکانوں کوبمباری کا نشانہ بنایا ہے جس میں ایک عسکری کمپاؤنڈ شامل ہے۔

ترجمان افیخائے ادرعے نے مزید کہا کہ کارروائی اسرائیل کی جانب ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی جاسوس طیارے نے غزہ پٹی “عين جالوت” میں  4 “عسقلان” کے مقام پر 2 جبکہ “رفح ” کی زرعی اراضی پر بھی 2 میزائل داغے گئے۔

عرب ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے