English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی اخبار نے بھی بھارت کے شہریت قانون کی شدید مذمت کردی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنے ایڈیٹوریل مراسلے میں بھارت کے نئے شہریت کے قانون کی مذمت کردی۔ غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار کے ایڈیٹوریل میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی کو یونین کے ساتھ الحاق کرنے اور آسام میں20لاکھ مسلمانوں کو ریاست سے محروم کرکے محض ہجوم کا درجہ دینے کی بھی مذمت کی ہے۔ اخبار نے اپنے ایڈیٹوریل میں کہا بھارت کے20 کروڑ مسلمانوں نے قانون سے متعلق ٹھیک اندازہ لگایا۔ شہریت سے متعلق قانون کا مقصد مسلمانوں کوپسماندہ کرنا اور بھارت کو صرف ہندوئوں کا ملک قرار دینا ہے جبکہ مسلمان 1 ارب30کروڑ آبادی میں80 فیصد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے