English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جھڈو، الخدمت طبی کیمپ میں 125 مریضوں کے مفت آپریشن

القمر

جھڈو (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن جھڈو کے تحت تین روزہ فری آئی کیمپ میں دوسرے روز تک 710 مردو خواتین مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور 125 مرد و خواتین مریضوں کی آنکھوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے اور ان کی آنکھوں میں لینس لگائے گئے۔ فری آئی کیمپ کے ناظم اظہر جمیل آرائیں نے بتایا کہ کیمپ میں 200 مریضوں کے آپریشن کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں، کیمپ میں مریضوں کو کھانا، ادویات اور تمام طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں، کیمپ کے دوسرے روز مختار کار جھڈو اکرم سومرو، میر شارق خان تالپور، جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے امیر محمد افضال، الخدمت ضلع میرپورخاص کے صدر نادر خان، سلمان خالد، حافظ عابدالرحمن، آئی ایچ ایس کے میڈیا کنسلٹنٹ اشوتھما لوہانو، سماجی رہنما حاجی نثار قائم خانی، ناگوری جماعت پاکستان کے رہنما حاجی عثمان ناگوری، آصف رضا کے کے، طاہر جاٹ، مولانا عتیق الرحمن، قاری قوی خان سمیت سیاسی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کو خوب سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے