فلوریڈا (صباح نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جلد چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرے گا۔ ٹرمپ نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ہم نے حال ہی میں تجارتی معاہدے پر اتفاقکیا ہے اور جلد ہی معاہدے پر دستخط بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے درآمدات پر امریکا کے ذریعے کی گئی سخت کارروائی نے تجارتی معاہدے میں پیش رفت حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ملک حال ہی میں ایک بڑے دوطرفہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر پہنچے ہیں جس پر آئندہ سال جنوری کی شروعات میں دستخط ہونے کی امید ہے۔
