ممبئی(اے پی پی)شہریت کا متنازع قانون تسلیم کرنے سے بھارتیوں نے انکار کردیا ہے۔مظاہروں کا سلسلہ دراز ہو گیا۔بھارت کی سڑکوں پر متنازع قانون نامنظور، مودی گردی نہیں چلے گی، کے نعرے گونجنے لگے۔میڈیا رپورٹسکے مطابق مودی سرکار کے متنازع اقدامات کے خلاف ممبئی، دہلی اور کولکتہ سمیت کئی شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر ہیں اور مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جا رہی ہے ۔ مظاہروں کو روکنے کے لیے مودی کے سرکاری غنڈوں نے تمام حدیں پار کر دیں، کانپور میں پاپڑ بیچنے والے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا، اترپردیش میں اب تک مظاہروں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 5 بچوں کو ٹارچر سیل میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آسام میں تاریخی ریلی میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے پوسٹر اٹھا رکھے تھے جس میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی گئی۔ پونے، ممبئی، کولکتہ، لکھنوئو اور نئی دہلی میں بڑے مظاہرے جاری ہیں۔
