ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہانگ کانگ میں کرسمس کی شب نئے مظاہرے پھوٹ پڑے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شہر کے کئی علاقوں، خریداری کے مراکز اور مشہور سیاحتی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم ہوا۔ مظاہرین نے ہدف بنا کر ان دکانوں کو نشانہ بنایا جن کے عوامی جمہوریہ چین سے کاروباری رابطے ہیں، پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور تیز دھار پانی کے استعمال کے ساتھ ساتھ ان پر لاٹھی چارج کیا۔ ہانگ کانگ کے تمام میٹرو اسٹیشن حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیے گئے ہیں۔

