English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق میں داعش کا حملہ‘ 6ہلاک‘ 3 لاشیں برآمد

القمر

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی شہر کرکوک اور صلاح الدین میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں میں 9 شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کرکوک محکمہ پولیس کے مطابق شہر کے مضافات سے دہشت گردوں کی جانب سے اغوا کیے گئے 3 افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، جن کا تعلق علاقے میں کھیتی باڑی کرنے والے فراد سے ہے۔ دوسری جا نب صلاح الدین ضلعی مجلس کے سیکورٹی کمیشن کے چیئر مین مہدی تقی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ تحصیل الم میں ایک چیک پوسٹ قائم کی کوشش کے دوران داعش کے کارندوں نے 3 گاڑیوں پر حملہ کیا، جن پر سوار 6 شہری ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب عراقی دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار کے خلاف احتجاج جاری ہے، اس دوران مظاہرین نے کئی عمارتوں کو نذر آتش کردیا اور اہم شاہراہیں بند کردیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے جنوبی شہروں ناصریہ، بصرہ اور دیوانیہ میں تمام بڑی شاہراہوں اور دریائے فرات پر پْلوں کو بند کرکے احتجاج کیا، اس دوران صوبائی حکومت کے کچھ دفاتر کو بھی نذر آتش کردیا گیا جب کہ کم وبیش تمام جنوبی شہروں میں سرکاری دفاتر اور اسکول بند رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے