اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی فلاح وبہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، آزادکشمیر کی سرکاری شعبے میں قائم جامعات میں معذور افراد کے تعلیمی کوٹے اور سرکاری شعبے میں ملازمتوں میں مختص کوٹے پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے آزادکشمیر ایسوسی ایشن آف بلائنڈز کے صدر پروفیسر محمد الیاس ایوب کی
قیادت میں ایک چار رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ عقاب اسکول اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو ریاست میں بصارت سے محروم طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے جامع اور مثبت کوششیں کر رہا ہے جس کے لیے اس ادارے کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ قبل ازیں بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر محمد ایوب نے صدر آزادکشمیر کو اسکول سے متعلق بریفنگ دی۔
سردار مسعود خان
