English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں شدید سردی کی لہر‘ اسکردو میں 25سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا

القمر

اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید سردی اور دھند کے باعث نظام زندگی متاثر ہونے لگا ہے۔گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں درجہ حرارت منفی 21پہنچنے سے 25سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ندی نالے جم گئے ،ہر طرف برف کے ڈھیر لگنے سے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔پانی کی لائنوں کے بعد گاڑیوں کے آئل بھی جمنے لگے یہاں تک کہ سردی کی شدت سے درخت بھی پھٹنے لگے ۔ علاقے میں اس قدر شدید سردی اس سے پہلے 1994ء میں پڑی تھی۔علاوہ ازیں استور میں پارہ منفی 11، گلگت اور زیارت میں منفی 7،کالام منفی 5اور قلات میں منفی 4تک گر گیا۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت 2، لاہور 5اور کراچی میں 9، فیصل آباد 3 اور ملتان میں 6ریکارڈ کیا گیا۔لاہورمیںشدد دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ معمولات زندگی بھی متاثرہونے لگی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ادھر خیبر پختونخوا میں 07 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیاگیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن پیر کو جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر بدستور برقرار ہے۔گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ جمعرات سے شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
ریکارڈ ساز سردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے