اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام کیلیے’’پیٹرولیم بم‘‘ تیار کرلیا‘ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3 روپے10 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری ارسال کر دی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گا جبکہ اس پر اطلاق یکم جنوری2020ء سے ہوگا۔ اوگرا کی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2 روپے8 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے10 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے25 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں2 روپے61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات
