ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریلوے حکام نے تیز گام کے متاثرین کو من مانے چیک تھما دیے

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ایم کیو ایم پاکستان میرپور خاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خوشی محمد مغل، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سانحہ تیز گام کے متاثرین کے لیے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق سانحے میں شہید ہونے والوں کے ورثا کو 15 لاکھ اور زخمیوں کے اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن ریلوے حکام نے وزیر ریلوے کے اعلان کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو من مانے چیک تھما دیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشورنس کی رقم متاثرہ خاندانوں کا حق ہے، یہ رقم ٹکٹ خریدنے والوں سے محکمہ ریلوے وصول کرتا ہے، ریلوے حکام کا غیر ذمے دارانہ طرز عمل نہایت افسوسناک اور متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر ریلوے شیخ رشید سے مطالبہ کیا کہ ریلوے حکام کے غیر ذمے دارانہ طرز عمل کا نوٹس لیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو اعلان کردہ امدادی رقم فی الفور ادا کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں