English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قادیانی ایسی اقلیت ہیں جنہوں نے آج تک خود کو کافر تسلیم نہیں کیا، علامہ حمادی

القمر

ٹنڈو آدم (پ ر) قادیانی خود کو غیرمسلم اقلیت تسلیم کریں، تمام حقوق دیے جائیں گے، جنید حفیظ کو ملک سے فرار کیا گیا جس کیخلاف احتجاج ہوگا، برطانیہ سمیت غیر مسلم ممالک گستاخان رسول کی پناہ گاہ بن چکے ہیں۔ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان، شبان ختم نبوت سندھ کے مرکزی رہنمائوں علامہ احمد میاں حمادی، مفتی محمد طاہر مکی، مولانا محفوظ الرحمن شمس، حافظ میر اسامہ سموں، حافظ محمد ایمان سموں، حافظ عبدالرحمن الحذیفی ودیگر نے قادیانیوں کی جانب سے اقوام متحدہ میں ظلم کا واویلا مچا کر خود کو مظلوم ثابت کرنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں۔ قادیانی ایسی اقلیت ہیں جنہوں نے آج تک خود کو کافر تسلیم ہی نہیں کیا۔ مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ قادیانی آج بھی خود کو پاکستان میں مسلمان کہلواتے ہیں اور بیرون ملک جاکر خود کو غیر مسلم اقلیت کے نام پر تحفظ مانگتے ہیں جوکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی خطرناک سازش ہے۔ اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کینیڈا، برطانیہ، امریکا، یورپ اسلام دشمن اور گستاخان رسول کو تحفظ دے کر خود کو اسلام اور مسلمان دشمن ثابت کررہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ علما نے کہا کہ جنید حفیظ جسے توہین رسالت کے جرم میں پاکستان کی عدالت نے سزائے موت سنائی ہے، اسے ملک سے فرار کرنے کے تمام تر جال بچھا دیے گئے ہیں لیکن اگر ایسا کیا گیا تو بھرپور احتجاج ہوگا۔ حکومت نے آسیہ ملعون کو بھی بھگایا۔ ملک میں آج تک کسی بھی گستاخ رسول کو سزائے موت نہیں دی گئی ہے جوکہ خود قابل تشویش عمل ہے۔ علما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قادیانیوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ خودکو آئین پاکستان کا پابند بناتے ہوئے خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کریں، حکومت انہیں تمام اقلیتی حقوق دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے