English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنگلاتی آگ :آسٹریلیا کے ساحل پر چار ہزار افراد محسور

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی جنگلات میں  لگی آگ کے سبب چار ہزار افراد ساحل سمندر میں پھنس گئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب مشرقی جنگلات میں لگی آگ پھیلنے کے بعد ہزاروں افراد نے ساحل سمندر پر پناہ لے رکھی ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں عملے کا ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

خبر کے مطابق جنگلاتی آگ وکٹوریہ کے ساحلی شہر ملاکوٹا کے گرد ونواح میں بھی پھیل چکی ہے جب کہ  شعلوں کی شدت کے سبب فضا سرخی مائل ہو چکی ہے۔ آگ پھیلنے کے باعث کئی  علاقوں میں رابطہ سڑکیں بھی بندہو گئی ہے۔

نیوساؤتھ ویلز کے ساحلی علاقے بیٹمینز کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد مقامی افراد نے ساحل سمندر کے اطراف پناہ لے رکھی ہے  جب کہ  ساحل پر موجود کئی افراد آگ سے بچنے کے لیے کشتی کی مدد سے سمندر میں چلے گئے ہیں ۔

اس سے قبل مقامی حکام نے پیر کے روز میلبورن کے مضافات سے قریبا ایک لاکھ افراد کومحفوظ مقامات منتقل کیا تھا۔

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ساحل پر پھنسے افراد کو  کشتیوں کے ذریعے نکالنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے  جب کہ اب تک چار افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس  کے بارے میں اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے