سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں کارکردگی رپورٹ ،سکھر پولیس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموںکے بطور ایس ایس پی سکھر تعیناتی کے دوران سکھر پولیس نے متعدد کامیابیاں اپنے نام کیں، جس کا کریڈٹ ان کی عوام دوست پالیسی اور اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد کا ہونا ہے ،یکم جنوری تا31دسمبر2019ء سکھرپولیس نے 125سے زائد پولیس مقابلے کیے، جس کے نتیجہ میں56 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، مقابلوں کے دوران مختلف سنگین نوعیت کے کئی مقدمات میں مطلوب 13خطرناک ڈاکو گرفتارکیے گئے، جبکہ گزشتہ سال 6ا مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا، مختلف جرائم ( ڈکیتی چوری اغوا برائے تاوان ) میں ملوث 10 ڈاکوؤں کے گروہ کا قلع قمع کیا گیا جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ سمیت چوری شدہ مال برآمد کیا گیا جو اصل مالکان کے حوالے کیا گیا، گزشتہ سال میں سکھرپولیس نے ضلع میں مختلف مقدمات میں مطلوب508 سے زائد اشتہاری ملزمان کوگرفتارکیا اور انہیں عدالتی کارروائی کے بعد جیل بھیجا گیا، جبکہ 872مفرور ملزمان بھی گرفتار کیے گئے جوسکھر پولیس کو قتل ارادہ قتل ڈکیتی چوری نقب زنی سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ انکے 40 سہولت کاروں کوبھی گرفتار کیاگیا ، پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6کلاشنکوف، ایک ہینڈ گرنیڈ 7رائفلیں 13 بندوقیں، 4ریوالور،150 پستول، 555گولیاں اور59 کارتوس برآمد کیے ،سماجی برائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں پولیس نے 904جواریوں،311 شراب منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 207کلو گرام چرس 356کلو 450 گرام بھنگ، اور 1263 باٹلز اور 369 لیٹر جبکہ 1040 لیٹر کچی شراب , نشہ آور سپاریوں کے600 پیکٹ برآمد کیے گئے ، پولیس نے دوران سال مسروقہ مویشی مال میں 28 بکریاں 14 گائیں 44 بھینسیںبھی برآمد کیں جو مختلف تھانوں کی حدود سے چوری کی گئی تھیں،5 مسروقہ ٹریکٹرز 14کاریں 450موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئیں جو اصل مالکان کے حوالے کی گئیں،گھریلو چوری کو وارداتوں میں ملوث 8 آٹھ مرد و خواتین کا گینگ بھی پکڑا گیا جن سے بھاری تعداد میں مسروقہ مال برامد کیا گیا، تشدد کے مختلف واقعات کا شکار 24 خواتین کو بازیاب کروا کر قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ،48 خواتین وومین تھانے تحفظ کے لیے آئیں جنہیں عدالتی کارروائی کے بعد دارالامان منتقل کردیا گیا۔
