English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر کے دورے سے پہلے 4کانگریس رہنما نظر بند( تاریخ مسخ کرنے کیلیے نصابی کتب تبدیل کرنیکا فیصلہ)

القمر

نئی دہلی/ سرینگر( آن لائن+اے پی پی )بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے 4 رہنماؤں کومقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل نظر بند کردیا گیا۔ اپوزیشن پارٹی کے دیگر کئی رہنماؤں پر بھی پابندیاں عاید کردی گئی ہیں۔نظر بندی سے متعلق مقامی ایس ایچ او نے سیاسی رہنماؤں کو بتایا کہ انہیں اوپر سے ہدایات مل ہیں۔سابق وزیر غلام احمد میر نے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے اسے حکومت کی حکمت عملی قرار دی۔علاوہ ازیں جموںو کشمیر کی تاریخ کو مسخ کرنے کے لیے نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اور لداخ خطے کے اسکولوں میں پڑھائی جانے والی تاریخ کی نصابی کتب میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس مقصد کے حصول کے لیے بھارت کی انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کو ہدایت کی ہے جو جموںوکشمیر اور لداخ میں تعلیم کے بارے میں پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے سکولوں میں پڑھائے جانے والے نصاب کا جائزہ لے۔ جائزے میں سوشل سائنس کے مضامین خا ص طورپرتاریخ پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ این سی ای آر ٹی کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوںنے پہلے ہی مشاورت شروع کردی ہے کہ نصابی کتب میں کیا کیا تبدیلیاں لائی جانی چاہئیں اور اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ ان میں زیادہ تر تاریخ کی کتب ہوں گی۔ ماہرین سمجھتے ہیں کہ اس اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں نصابی کتب کو ہندوتوا ایجنڈے کے مطابق ڈھالنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے