ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیسٹ رینکنگ میں کپتان اظہر علی 27 ویں نمبر پر چلے گئے

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں بابراعظم کی چھٹی پوزیشن تازہ اکھاڑ پچھاڑ میں محفوظ رہی، اسد شفیق کا 20 واں نمبر بھی برقرار ہے، کپتان اظہر علی 27 ویں نمبر پر چلے گئے۔ ادھر بولرز میں محمد عباس 15 ویں اور یاسر شاہ 22 ویں پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ میلبورن میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جبکہ سنچورین میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز کے اختتام پر کئی پلیئرز کی رینکنگ میں اکھاڑ پچھاڑ ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں