ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کے اعلان نے عالمی برادری کو تشویش میں مبتلا کردیا

نیو یارک ؍ سیئول ؍ پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی جانب سے مزید جوہری میزائل تجربات اور اسٹریٹیجک نوعیت کی ہتھیار سازی کرنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی ہے کہ شمالی کوریا سلامتی کونسل کے فیصلوں کی پاس داری کرتے ہوئے میزائل تجربات سے گریز کرے گا۔ انتونیو گوتیریس کا بیان میں کہنا ہے کہ جوہری اسلحہ کے پھیلاؤ کا سدباب عالمی سلامتی کا بنیادی ستون ہے، جس کا تحفظ ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک جوہری میزائل تجربات کے ساتھ جدید ہتھیار دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔دوسری جانب جنوبی کوریائی صدر مون جائے ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے رہنما بات چیت جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ نئے سال کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر ایوان صنعت و تجارت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کوریائی ممالک کے مابین روابط کا فروغ چاہتے ہیں۔ صدر مون جائے ان نے شمالی کوریائی رہنما کی جانب سے نئے ہتھیار بنانے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام کا حصول قیام امن کے لیے عملی کوششوں کے بغیر ممکن نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں