English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس نے قاسم سلیمانی کو’’شہید‘‘قرار دے دیا

فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایران کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی عراق میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سلیمانی کو’شہید’ قرار دیا ہے۔

حماس نے واقعے کو امریکا کی ‘وحشیانہ خونی’ کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا کے جارحانہ اقدامات سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ کمانڈر سلیمانی کا قتل غیر معمولی واقعہ ہے جو جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور ایرانی حمایت یافتہ ملیشا پاپولر موبلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے