English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزاد کشمیر پر حملے کیلیے حکم کا انتظارکررہے ہیں‘ بھارتی آرمی چیف کی بھبکی

القمر

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی فوج کی کمان سنبھالنے والے نئے آرمی چیف نے ایک بار پھر پاکستان کے آزاد کشمیر پر حملے کی بڑھک مار دی۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نئے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے کہا کہ بھارتی فوج کے پاس پاکستان کے کشمیر (آزاد کشمیر) میں آپریشن کے لیے کئی منصوبے ہیں اور ہم کسی بھی ٹاسک کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے کشمیر میں فوجی آپریشن کا حکم ملا تو اس کے مقاصد کو آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے جموں و کشمیر سمیت تمام سرحد پر فوج تعینات کردی ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو ہمارے پاس کئی منصوبے ہیں جن پر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے اس لیے اگر ہمیں کوئی ٹاسک دیا جاتا ہے تو ہم اسے کامیابی سے پورا بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے