سوڈان کے جنوب مغربی علاقے میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی سوڈان میں 18 مسافروں کو لے کرجانے والا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ایلجینیا سے اڑا جو اپنی پرواز کے 5 منٹ بعد ہی زمین پر آگرا۔
سوڈانی فوجی ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جہاز میں عملے کے 7 ممبران سمیت تمام 18 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 جج اور 8 دیگر شہری شامل اور 4 بچے بھی شامل ہیں ۔
دوسری جانب طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ابتدائی حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں ۔

