English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی میں چاقو حملہ کرنے والے کو پولیس نے ہلاک کر دیا

القمر

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن شہر گیلزن کیرشن میں پولیس نے مبینہ طور پر چاقو حملہ کرنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اداروں نے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم حملہ آور کا نام اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جرمن شہر گیلزن کیرشن کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور نے پہلے کوئی شے پولیس کی گاڑی کو ماری اور پھر قریب کھڑے پولیس اہل کار کی جانب بڑھا، جہاں حملے کے لیے واضح طور پر اس کا ایک ہاتھ بلند ہوا، اس وقت اُس نے چاقو پکڑا ہوا تھا۔ اس موقع پر حملہ آور کو کئی مرتبہ رُکنے کے لیے تنبیہ کی گئی لیکن اس نے انہیں نظر انداز کر دیا اور مجبوراً ایک دوسرے پولیس اہل کار کو اُسے روکنے کے لیے گولی چلانا پڑی۔ پولیس نے حملے کے وقت قریب موجود لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنی شہادتیں جمع کرائیں۔ خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق حملہ آور 37 سالہ ترک شہری تھا، تاہم یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ وہ جرمن پاسپورٹ کا حامل تھا یا نہیں۔ واقعے کے بعد جرمن پولیس نے ملک کے مختلف شہروں میں سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے