معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری پر آج تمام سیاسی جماعتوں بالخصوص پیپلزپارٹی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کیلئے تاریخ ساز دن تھا، اپوزیشن جماعتوں نے حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے، یکجہتی کی حکمت عملی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کےتحفظ کیلئے سیاسی مفاہمتی عمل کو جاری رکھیں گے اور اس مفاہمت کوآگےبڑھانے کی ضرورت ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ سیاسی ایشوز پر اختلاف رائے رکھنا الگ بات ہے جب ملکی سلامتی کی بات ہوتو تمام جماعتیں سیاسی مفادات چھوڑ کرملک کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، آج اہم قانون سازی میں سیاسی جماعتوں نے ثابت کیا کہ قومی مفاد میں متحد ہیں،2020 عوام کی مشکلات کے خاتمے اور ریلیف کا سال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سیاسی استحکام آتا ہے تو وہ پاکستان کے عوام کو فائدہ ہوتا ہےآج تمام سیاسی جماعتوں بالخصوص پیپلزپارٹی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

