English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوالالمپور سمٹ میں عدم شرکت: وزیراعظم ملائیشیا کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کا ایک اور دورہ طے پاگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ملائیشیا جائیں گے جہاں وہ اپنے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم ملاقات میں امت مسلمہ کے اتحاد کے حوالے سے بات کریں گے جبکہ کوالالمپور سمٹ میں شریک نہ ہونے کی وجوہات ست بھی آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے 18 سے 21 دسمبر تک کوالالمپور سمٹ کی میزبانی کی تھی جس میں 52 ممالک کے 400 نمائندے شریک ہوئے تھے۔ تاہم اس میں پاکستان نے شرکت نہیں کی تھی۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے مہتیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سمٹ میں شرکت سے مذرت کر لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے