جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سماتراکے صوبے آچے میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات و جیو فزکس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سینا بانگ شہر سے 24 کلو میٹر جنوب مغرب کی جانب کھلے سمندر میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 اور اس کی گہرائی 10کلو میٹر زیر ِ آب تھی۔ حکومت کی جانب سے زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا، جب کہ جھٹکوں کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
