English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موسم کی خرابی کے باعث فضائی سفر بھی متاثر

کراچی: قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 300 کا شیڈول موسم کی خرابی کے باعث متاثر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 300 موسم کی خرابی کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر اتار دی گئی۔

پی کے 300 میں سوار مسافر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے جبکہ کچھ مسافروں نے طیارے کے عملے سے تلخ کلامی بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کراچی سمیت دیگر اسٹیشنز پر عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث دیگر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے