English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

 وادی زیارت میں برف باری سے کوئٹہ زیارت اور کوئٹہ شاہراہ بند ہوگئی ہیں،امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ تربت، نوکنڈی، ماشکیل میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، وادی کوئٹہ زیارت پشتین مستونگ اور قلات میں برف پڑنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقے مظفر آباد اور دیگر وادیوں میں بھی برف باری اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں بھی بارش کی رم جھم نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ مری میں بھی گزشتہ روز 2 انچ تک برف باری پڑی۔

خیبر پختنو نخوا (کے پی کے) کے علاقے لوئر دیر میں شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے شاہی اور بن شاہی کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،پنجاب اور کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے