سوشل میڈیا اسٹار اور مشہور وی لوگر روزی گیبرئیل نےحج پر جانے کا اعلان کردیا ۔
روزی گیبرئیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ‘میں نےکبھی سوچا نہیں تھا کہ اسلام قبول کرنے کا اعلان کروں گی تو کیسا ردعمل آئے گا۔ میں توجہ کا مرکز بننے پر بے حد حیران ہوں اور مجھے فون کالز اور پیغامات کے سیلاب کاسامنا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ مجھے زندگی میں نئےراستے پرسفر کا آغازکرنے پرجو محبت اور حمایت ملی ہے، اس کیلئے بے حدشکرگزار ہوں۔ جیسا کہ میں ماضی میں واضح کر چکی ہوں کہ خدا سےتعلق کی وجہ سے میں پہلےبھی خود کو مسلمان تصور کرتی تھی۔”مجھے آسانی سے توجہ مل جاتی ہے اور میں اس سے بے سکون ہوتی ہوں۔ یہ دراصل توثیق اور اعلان تھا کہ میں خود کو قابل احتساب قرار دے رہی ہوں اور پوری دنیا اس کی گواہ رہے۔ دل میں محبت اور نیک نیتی کے ساتھ کہ اب میں مکمل طور پر اپنےبہترین روپ میں سامنےآنے کا وعدہ کرتی ہوں”۔

روزی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بہت سے عام پوچھے جانے والےسوالات کے جوابات بھی دیئے جیسا کہ وہ اسی سال حج یا عمرہ کریں گی، اپنا نام نہیں بدلیں گی، خاندان نے انکےاس فیصلے کو قبول کرلیا ہے اور وہ سفر کرنا نہیں چھوڑیں گی اور نہ ہی حجاب لیں گی کیوں کہ یہ ضروری نہیں ہے۔ جس پر روزی گیبریئل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ “ہم انسان ان چیزوں سے خوف کھاتے ہیں، جن کے بارے میں سمجھ نہیں رکھتے”۔
مجھے انسانیت کی آواز اورمثال اورلاعلمی کے خلا کا پل بننے کی اجازت دیں، تاکہ آپ حقیقی طور پرجان سکیں کہ اسلام کیا ہے اور سکون کی زندگی حاصل کریں۔ “ان شا اللہ امن، قبولیت اور بہتر سمجھ کیلئے دل نرم ہوجائیں گےاور دماغ کھلیں گے۔ میں سب کیلئےروشنی کی کرن بنوں۔ آمین”۔
دوسری جانب روزی گیبرئیل سوشلمیڈیا اکاؤنٹ پر واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ‘اسلام قبول کرنے سے لوگوں کو آگاہ کرنے کا مقصد توجہ حاصل کرنا یا سوشل میڈیا پر فالوورز بڑھانا نہیں’۔
A post shared by Rosie (@rosiegabrielle) on Jan 14, 2020 at 1:43am PST

