English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی نے فیصل واوڈا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے ٹاک شو میں “فوج بوٹ” لانے پر ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر نے فوج جیسے قومی ادارے کو متنازع بنا دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ فیصل واوڈا کی اس حرکت کا نوٹس لیں اور ان کو فارغ کریں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں فوجی بوٹ لے آئے تھے اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر شدید تنقید کی تھی کہ وہ اس بوٹ کو لیٹ کر چاٹتے ہیں۔ اس کے بعد وقاقی وزیر کو ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قومی مفاد کی بنا ءپر آرمی ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے لیکن فیصل واوڈا کا یہ اقدام افسوس ناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے