English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت،ڈاکٹروں کا مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹروں پر دواساز کمپنیوں سے رشوت لینے کے الزام کو ثابت کریں یا پھر اپنے بیان پر معافی مانگیں۔ اس سے قبل بھارتی ذرائع ابلاغ میں مودی سے منسوب خبروں میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے دواساز کمپنیو ں سے کہا تھا کہ وہ ڈاکٹروں کو رشوت کے طور پر غیر ملکی دورے کرانا، مہنگے آلات دینا اور دیگر سہولیات اور عیاشی کا سامان فراہم کرنا بند کریں۔ جس کے ردعمل کے طور پر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے ) نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نے واقعی اس طرح کا کوئی بیان دیا ہے تو یہ انتہائی قابل اعتراض ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم اے بھارت میں ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس کے 3 لاکھ سے زائد ارکان ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں بھارت کی بڑی دوا ساز کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ تنظیم کے مطابق چونکہ وزیر اعظم کے دفتر سے اس خبر کی اب تک تردید نہیں کی گئی ہے اس لیے اگر واقعی یہ بیان وزیر اعظم کا ہے تو آئی ایم اے کو اس پر سخت اعتراض ہے۔ یہ اب وزیر اعظم کے دفتر کی ذمے داری ہے کہ وہ ان کاموں میں مبینہ طور پر ملوث ڈاکٹروں کی تفصیلات جاری کرے تاکہ ریاستی میڈیکل کونسلز ان کے خلاف کارروائی کریں۔ اس سے قبل ایک غیر سرکاری تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں الزام لگایا تھا کہ دوا ساز کمپنیا ں اپنے نمایندوں کے ذریعے ڈاکٹروں سے براہ راست رابطے میں رہتی ہیں اور انہیں اکثر غیرملکی سفر، مہنگے فون اور غیر اخلاقی معاملات بھی طے کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے