حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے چوری شدہ گاڑی اور مددگار گاڑی برآمد کرلی جبکہ ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق نڈس ہائی وے سیکٹر N.55 پیٹارو میں موٹروے پولیس کوٹریکر کمپنی نے اطلاع دی کہ ایک چوری شدہ ریوو پک اپ کلر بلیک جعلی نمبرپلیٹ لگاکر انڈس ہائی وے سیکٹر N.55 سیہون کی طرف جارہی ہے اطلاع ملتے ہی مذکورہ موٹروے پولیس افسران نے اپنی پیشہ ورانہ حکمت عملی سے چوری شدہ گاڑی کا تعاقب کیا جس پر نمبر پلیٹ KX.0099لگائی ہوئی تھی جو کہ جعلی تھی۔ گاڑی کا اصل نمبر KV.9233ہے اور یہ سی پی ایل سی کنٹرول کی اطلاع کے مطابق صبح شارع فیصل سے چوری ہوئی ہے جس کی انٹری شارع فیصل تھانے میں درج ہے رکنے کا اشارہ کیا تو نہیں رکے آگے جاکر ٹریکر بند ہونے کی وجہ سے گاڑی رکی لیکن ملزمان مدد کے لیے آنے والی کرولا کارمیں بیٹھ کر فرار ہونے لگے جس پرموٹروے پولیس آگے کھڑے بیٹ ایڈمن کوآگاہ کردیا جس پر ملزمان کو آمری پل کے قریب دھرلیا گیا،ملزمان کی شناخت فیاض جمالی ،بشیر جمالی ،شبیر جمالی اورنصیر جمالی کے نام سے ہوئی ہے۔
