English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سائل کی ہر ممکن داد رسی کرنا ہمارا فریضہ ہے‘لاہور ہائیکورٹ

القمر

لاہور(نمائندہ جسارت) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ مامون رشید نے کہا ہے کہ سائل کی ہر ممکن داد رسی کرنا ہمارا فریضہ ہے، ججز کسی بھی دباؤ کا شکار ہوئے بغیر مقدمات کے فیصلے قانون اور میرٹ کے مطابق کریں، کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بطور چیف جسٹس تمام ججز کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں لیکن ججز کے خلاف کسی بھی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بار ایسوسی ایشنز نے یقین دلایا کہ ہڑتال کلچر کی حوصلہ شکنی ہوگی، اس لیے ججز بھی مقدمات میں غیر ضروری التواسے گریز کریں، جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی ہم سب کا اولین مقصد ہے، نئے قوانین اور ترامیم کے ساتھ ججز کی تربیت بھی جاری رہے گی، ججز کو چاہیے کہ خود کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں، لا جرنلز اور دیگر قوانین کو پڑھتے رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے