English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں آٹے کا بحران جاری‘کراچی تا خیبر عوام رل گئے

القمر

لاہور‘ پشاوراسلام آباد(نمائندہ جسارت‘ صباح نیوز‘ آن لائن) ملک میں آٹے کا بحران جاری،کراچی تا خیبر تک عوام رل گئے ہیں، پنجاب سے آٹے کی ترسیل 5 روز سے مکمل بند ہونے کے بعد خیبرپختونخوا میں بحران پیدا ہونے لگا ، پشاور میں آٹے کا سٹاک صرف 2 دن کا رہ گیا، ایک ہفتے میں 20 کلو کا تھیلہ 100 روپے مہنگا ہوگیا۔رپورت کے مطابق آٹا ڈیلروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز سے پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے، ایک ہفتے میں 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 85 کلو کی بوری میں 4 سے 5 سو روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے بنیادی ضروریات تو حاصل کرنا پہلے ہی مشکل تھا، رہی سہی کسر آٹے کی قیمت میں اضافے اور ممکنہ بحران نے پوری کر دی ہے۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں آٹے کا بحران بدستور جاری رہا، جس کے نتیجے میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ نایاب رہا، جن دکانداروں کے پاس 20 کلو آٹے کا تھیلا دستیاب تھا وہ یہ تھیلا شہریوں کو حکومت کی مقرہ کردہ قیمت 808 روپے کے بجائے 1000 روپے تک فروخت کرتے رہے جبکہ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے شہر میں آٹے کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جبکہ دوسری طرف چکیوں پر آٹا بدستور 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتا رہا۔ مونگ پھلی اور کالے چنے کی قیمت میں بھی ایک ہفتے میں190روپے جبکہ مرغی کی فی کلو قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے جبکہ کالا چنا 150روپے سے 210روپے فی کلو تک پہنچ گیاہے۔ادھر وفاقی دارلحکومت کی ضلعی انتظامیہ پھلوں اور سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خور ونوش کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی، گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے بھی روٹی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے