ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرون کو گرا دیا جائے گا ، تیونس

تیونس(صباح نیوز) تیونس کے محکمہ دفاع نے انتباہ کیاہے کہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرون کو گرا دیا جائے گا،ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرون طیاروں سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس کے محکمہ دفاع نے کہاہے کہ مقامی ذرائع ابلاغ میں ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرون طیاروں سے متعلق خبر بے بنیاد ہے اور ہماری افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔محکمہ دفاع نے مزید کہا کہ اگر کسی ڈرون نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو اسے مار گرایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں