ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرآباد: 2 سابق کونسلروں سمیت 3 زمینداروں کو قتل کر دیا گیا

وزیرآباد (آن لائن) نواحی موضع پٹھانوالی میں2 سابق کونسلر وں سمیت 3 معروف زمینداروں کو قتل کر دیا گیا‘ 2 زخمیوں کو گوجرانوالا اسپتال منتقل کر دیا گیا‘ مقتولین کی گردنیں تن سے الگ کردی گئیں۔ ڈیرہ پر کام کرنے والے مبینہ ملزمان قتل کے بعد بیوی بچوں سمیت فرار ہوگئے۔ زمینداروں کو کمرے میں بند کر کے قتل کیا گیا۔ زخمیوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ مقتولین اچھی شہر ت کے حامل اور سیاسی طور پر چٹھہ گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔ مقتولین میں معروف زمیندار سابق کونسلر حاجی شفاعت اللہ، سابق کونسلر حاجی ذکا اللہ اور عتیق اللہ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں