English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی پہلا میچ آج لاہور میں ہوگا

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکے بنگلادیشی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان 33 سالہ محمود اللہ کو سونپی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور کے قذافی کرکٹ ا سٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پہلے ہی بنگلا دیش کے خلاف3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ا سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے، نومبر میں دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونے والے16 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے مطابق تجربہ کار شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، امام الحق، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے، بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں جبکے دیگر کھلاڑیوں میں احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم ، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان( وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان قادر شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان3 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل جبکے تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 27 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم لاہور میں موجود ہے جہاں وہ سیریز کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین شیڈول 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے