لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو آئندہ ہفتے برطانیہ طلب کرلیا ہے۔ جہاں شریف برادران کی زیر صدارت برمنگھم میں اہم اجلاس ہوگا،جس میں شرکت کے لیے ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر رہنمائوں کو طلب کیا گیاہے ، رہنماؤں کی جمعرات کو برطانیہ کے لیے روانگی متوقع ہے۔ اجلاس میں نیب
آرڈیننس ترمیمی بل سمیت دیگر امور کے علاوہ مہنگائی پر حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ جبکہ خواجہ آصف اپنے اوپر پارٹی رہنمائوں کی تنقید پر معاملہ قیادت کے سامنے رکھیں گے۔
شریف برادرا ن نے آئندہ ہفتے ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کو برطانیہ طلب کرلیا
القمر
