اسلام آباد (نمائندہ جسارت)5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورکی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر وگلگت بلتستان ثوبیہ کمال، ارکان کشمیر کونسل، وفاقی سیکرٹری امورکشمیر وگلگت بلتستان طارق محمود پاشا، چیف سیکرٹری آزادکشمیرکے علاوہ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی، وزارت اطلاعات، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، پی آئی ڈی، پی ٹی وی، ریلویز، ایوی ایشن ڈویژن، آئی ٹی اور ٹیلی کام، وزارت مواصلات، فیڈرل ایجوکیشن، انٹر پروفیشنل کور آڈینیشن ڈویژن، آئی سی ٹی، سی ڈی اے، پاکستان ریلوے، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کے علاوہ چاروں صوبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے، یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کو تحصیل سطح تک منایا جائے جس میں صوبوں کے وزرا اور اراکین اسمبلی شرکت کریں۔ وزارت داخلہ کے حکام نے آگاہ کیا کہ 5 فروری کو عام تعطیل ہو گی اور صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات نشرکیے جائیں گے، اسلام آباد میں تمام فارن مشنز کیلیے بریفنگ کا انعقاد کیا جائیگااور بیرون ملک پاکستانی مشنز ریلیاں، سیمینارز، تصویری و دستاویزی فلموں کی نمائش کا انعقاد کیا جائیگا۔ وزارت امو رکشمیر اسلام آباد میں سیمینارز، کلچرل شوز، تصویری نمائشوں اور کنونشن سینٹرمیں طلبہ کی تقریب کی خصوصی معاونت کر رہی ہے۔ وزارت اطلاعات یوم یکجہتی کشمیر کے تمام پروگرامز کی کوریج کرے گی، پرنٹ، الیکڑانک اور سوشل میڈیا پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے، خصوصی ٹاک شوز،مشاعروں اور ڈراموں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی سیمینارز میں شرکت اور پریس کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ ایوی ایشن بین الاقوامی ائر پورٹس پر یوم یکجہتی کشمیر پر بینرز آویزاں کرے گا، دستاویزی فلمیں چلائی جائیں گی اور تمام مسافروں میں مسئلہ کشمیر سے آگاہی کے پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے۔ وزارت ریلوے تمام اسٹیشنوں پر بینرزآویزاں اور مسافروں میںپمفلٹ تقسیم کریگی۔ وزارت مواصلات تمام ٹول پلازوں پر بینرز اور پینافلیکس آویزاں کرے گی، پاکستان پوسٹ یوم یکجہتی کشمیر پر ٹکٹ اجرا کرے گا۔ وزارت تعلیم کے تحت اسکولوں اور کالجزز میں خصوصی تقاریر اور مضمون نویسی کے مقابلے ہوں گے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ قومی اور مقامی سطح پر کھیلوں کا انعقاد کرے گا جس میں نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ صدر آزادکشمیر،وزیراعظم آزادکشمیر اور اسپیکر آزادکشمیر،دْنیا بھر کے اہم قائدین کو مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی کی صورت حال سے آگاہ کرنے کیلیے خصوصی خطوط بھی لکھیں گے، وزیراعظم پاکستان 5 فروری کو آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے،مظفر آباد اورتمام ضلعی ہیڈ کواٹرز پر ریلیزز، جلسوں،تصویری نمائش کا انتظام کیا گیا ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر پروفاقی اور صوبائی اداروں کے پروگرام ترتیب
القمر
