واشنگٹن (آن لائن) امریکی تھنک ٹینک سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مجموعی معاشی آزادی کے اسکور میں 0.6 پوائنٹ کااضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق عدالتی کارکردگی اور املاک کے حقوق کے لیے اعلیٰ اسکورز کے ساتھ مالیاتی آزادی اور مالی صحت میں کمی دیکھی گئی۔ ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی جانب سے مرتب کردہ اکنامک فریڈم انڈیکس 2019ء میں 0 سے لے کر 100 کے اسکیل میں 55.0 پوائنٹس دیے جانے کے بعد پاکستان 186 ممالک کی فہرست میں 131 واں آزاد معیشت کا ملک بن گیا۔
پاکستان 131 واں آزاد معیشت کا ملک بن گیا‘ امریکی رپورٹ
القمر
