English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عثما ن بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیںگے‘فیاض الحسن چوہان

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دنیا ادھر کی اُدھر ہو جائے لیکن سردار عثما ن بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیںگے، ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی وضاحت پرن لیگ و پی پی پی کے رہنمائوں کو چُلو بھرپانی میں ڈوب مرجاناچاہیے۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ فیاض چوہان نے کہا کہ100ارب ڈالرکے قرضوں میںجکڑے ہوئے ملک کے وزیر اعظم کابیرون ملک خرچ ان کے دوستوں نے اٹھایا ہے تویہ تنقید کرنے کا نہیں بلکہ قابل ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارورڈ بلاک کے حوالے سے کی گئی بات بھی غلط ثابت ہو گئی ہے ۔ اپوزیشن بازنہیںآئے گی کیونکہ ان کے پاس کوئی کام ہی نہیں ہے، ان کے لیڈر اپنی پلیٹیں ٹھیک کرانے لندن چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاحت، سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملک بن چکا ہے ،ملک میںدہشت گردی ختم ہو گئی ہے ،عالمی اداروںنے تسلیم کیا معاشی اشاریے بہتر ہو گئے ،کرنٹ اکائونٹ خسارہ ختم ہو گیا ، ریلوے ،پی آئی اے ، پاکستان پوسٹ اور نیشنل ہائی وے سمیت دیگر اداروں کا ریو نیو بڑھ گیا کوئی ادارہ کیسے ایسی رپورٹ دے سکتا ہے،کوئی عقل کا اندھا، الوئوں کی بہشت میں رہنے والا ہی اسے مان سکتا تھا اور 2 دن بعد ہی بیچ چوراہے پر ہنڈیا پھوٹی۔ماضی کے حکمرانوںنے ملک کے خزانے کو مال مفت دل بے رحم، حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ اوررام رام سپنا پرایا مال اپنا کے طو رپر لوٹا ۔عالمی اقتصادی فورم سوئٹرز لینڈ کے اجلاس میں عمران خان کے دورے پرصرف68ہزار ڈالر خرچ ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،اس وقتپورے پنجاب میں مجموعی کرائم کنٹرول میںہے، بڑے مافیاز اوربد معاشوں اورقبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 50 اراکین ہمارے رابطے میںہیں اور ہم جس وقت چاہیں ن لیگ کا فارورڈ بلاک بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے