English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کا یوم جمہوریہ کانگریس رہنمائوں کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش

جھنڈا لہراتے ہوئے تلخ کلامی ہوئی
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
اندور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں یوم جمہوریہ کی ایک تقریب میں جھنڈا لہرانے پر ریاست کی حکمراں جماعت کے رہنما آپس میں ہی جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کمل ناتھ تھے تاہم تقریب ریاست کی حکمراں جماعت کانگریس کے مقامی رہنماؤں کے آپسی جھگڑے اور ہلڑ بازی کی نذر ہوگئی۔جھنڈا لہرانے کے وقت کانگریس رہنما دیوندر سنگھ یادیو اور چندو کونجیر کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے تقریب کی اہمیت اور کیمروں کی موجودگی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے اور مغلظات بکیں۔تقریب میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے گتھم گتھا رہنماؤں کو بہ مشکل ایک دوسرے سے علیحدہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جھگڑے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے بھارتی جھنڈا لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے