English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان: طالبان کا فوجی اڈے پر دھاوا‘ 15ہلاک‘ متعدد زخمی

القمر

کابل(آن لائن+اے پی پی) طالبان نے افغان فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ طالبان حملے کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور 4 اہلکاروں کو اغوا کرکے بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ بادغیس میں طالبان جیل میں قید 62 سیکورٹی اہلکاررہا کرانے اور ہرات میںفضائی حملے میں 2 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں فوجی اڈے پر طالبان جنگجووں نے حملہ کردیا۔ رات گئے کیے گئے حملے میں طالبان کو سخت مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔حملے میں مجموعی طور پر 15 اہلکار ہلاک ہوئے جن میں 14 فوج کے اہلکار اور ایک کا تعلق پولیس سے تھا، اسی طرح زخمیوں میں بھی 8 فوجی، 2 وفاقی پولیس اور 3 مقامی پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔طالبان جنگجو حملے کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور 4 اہلکاروں کو اغوا کرکے بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ ترجمان طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے تاہم افغان سیکورٹی فورسز نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ گزشتہ روز صوبے بغلان میں طالبان جنگجوئوں کے پولیس بیس پرحملے میں 10 سے زاید اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ امن مذاکرات کے تعطل کا شکار ہونے کے بعد سے افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان جنگجووں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جب کہ ایک روز قبل امریکی طیارہ بھی گر کر تباہ ہوگیا تھے جسے طالبان نے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔علاوہ ازیں چینی خبر رساں ادارے نے باد غیس پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ایک کمانڈو یونٹ نے بدھ کی علی الصبح ضلع بالا مرغاب میں طالبان کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملہ کیا اور وہاں قید 62 سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کرا لیا۔اس کارروائی کے دوران 5 طالبان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ مزید برآں مغربی صوبہ ہرات کے ضلع ذوال میں لڑاکا طیاروں کے طالبان کے ٹھکانوں پر حملے میں 2 طالبان کمانڈر ہلاک ہو گئے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے بتایا کہ گزشتہ رات کے حملیمیںجاں بحق ایک کی شناخت کمانڈر ملا نعیم عرف ایڈریس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کمانڈر کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔میڈیا کے مطابق طالبان کی طرف سے مذکورہ دونوں واقعات پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے