English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے جواب دینے کیلئے تیار ہیں ترجمان دفتر خارجہ

مودی کے متشدد بیانات کو مسترد کرتے ہیں،کوئی بھی پاک فوج کی صلاحیتوں پر غلط فہمی میں نہ رہے
بھارتی بیانات علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں ،عالمی برادری جارحانہ بیانات کانوٹس لے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متشدد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی عوام کے عزم اورپاک فوج کی صلاحیتوں سے متعلق غلط فہمی میں نہ رہے۔جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے متشدد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نریندر مودی کے غیر ذمہ دارانہ اور جنگی تاثرات دینے والے بیان کو یکسر مسترد کرتا ہے، بھارتی وزیراعظم کا بیان پاکستان مخالف حکمت عملی کاحصہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کی دھمکیوں اور اشتعال انگیز بیانات نے انتہا پسندانہ ذہنیت کی مزید واضح کیا ہے، بی جے پی قیادت نے بھارت میں ریاستی اداروں کو بظاہر خوف میں مبتلا کردیا ہے، اس طرح کے بیانات بھارت کے پاکستان کے بارے میں ناقابل برداشت جنون کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحانہ بیانات علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں، عالمی برادری بھارتی قیادت کی جانب سے جاری متنازعہ بیانات اور جارحانہ بیانات کانوٹس لے، امید کرتے ہیں کہ جنوبی ایشیامیں پائیدار امن اور استحکام کیلئے جموں و کشمیر تنازع کے پرامن حل کی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے