کابل( آن لائن )افغانستان میں سرکاری فورسز نے کمانڈو کارروائی کر کے طالبان کی قید سے 62 سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارتدفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ شب شمال مغربی صوبے بادغیس کے ضلع بالامرغاب میں طالبان کے ایک مرکز پر چھاپہ مارا۔ اس میں کمانڈوز نے حصہ لیا۔ اس کارروائی میں 5طالبان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ قید میں رکھے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق افغان نیشنل آرمی سے تھا۔ طالبان کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ طالبان نے الگ حملے میں 18 سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
طالبان کی قید سے 62 اہلکار بازیاب کرالیے،افغان حکومت
القمر
