English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ نے چین میں تمام سفارتی مراکز سے عملہ واپس بلا لیا

القمر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں مہلک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 250 سے تجاوز کرگئی ہیں جب کہ سرکاری طور پر 12 ہزار مریضوں کی بھی تصدیق کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ہلاک ہونے والے افراد کو شامل کرکے خطرناک وائرس کا شکار بننے والوں کی تعداد 259 ہو گئی ہے، حکومت نے لواحقین کو ہدایت کی ہے کہ آخری رسومات کو مختصر رکھا جائے۔ اُدھر برطانیہ نے چین میں کورونا وائرس کے مسلسل پھیلنے کے بعد اپنے تمام سفارتی مراکز سے عملے کے ارکان کو واپس بلانا شروع کردیا ہے، اس حوالے سے بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ انتہائی ناگزیرکام نمٹانے کے لیے مختصر ضروری عملہ وہیں موجود رہے گا۔ دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ہفتے کے روز چینی صوبے ہوبائی سے ائر انڈیا کے ذریعے 324 بھارتی شہری نئی دہلی پہنچے، جن میں زیادہ تر طالب علم شامل ہیں۔ اُدھر امریکا نے چین میں مقیم رہنے والے غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے