English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحافیوں کی ایماندارانہ تنقید حکومت اور عوام کی خدمت ہے ،جسٹس فائز عیسیٰ

القمر

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 میں آزادی صحافت و اظہار رائے کو بنیادی حق کا درجہ دیا گیا ہے،جوآئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق میں شامل ہے،جس سے آزادی اظہار اور پریس کی آزادی کی اہمیت واضح ہے ۔قائد اعظم نے پریس ایکٹ 1910ء کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا بے گناہوں اور صحافیوں کی حفاظت کریں،
قائد اعظم کا کہنا تھا صحافیوں کی جانب سے آزادانہ اور ایماندارانہ تنقید حکومت اور عوام کی خدمت ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی نو منتخب باڈی کے نام اپنے جاری تہنیتی پیغام میں کیا ۔انہوں نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے نو منتخب عہدیداران عوام تک اطلاعات کی فراہمی میں صحیح رپورٹنگ کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آزادی کے نظریات میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے