English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی پی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت

ووٹر لسٹوں کے اندراج میں کارکنان عوام کی رہنمائی کریں ٗ کوئی بھی شخص اندراج سے محروم نہ رہے ٗ بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین سے بلاول ہائوس میں وقار مہدی ٗ راشد ربانی اور نجمی عالم کی ملاقات ٗ تنظیمی امور پر تبادلہ خیال
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کی جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی‘ نائب صدر راشد ربانی اور پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وقار مہدی نے ووٹر لسٹوں میں اندراج کے جاری عمل اور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے چیئرمین بلاول زرداری کو آگاہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کی جائیں۔ ووٹر لسٹوں کے اندراج میں کارکنان عوام کی رہنمائی کریں۔ کوئی بھی شخص جو ووٹ دینے کا اہل ہوچکا ہے وہ ووٹ کے اندراج سے محروم نہ رہے جبکہ نچلی سطح تک تنظیمی کام کو تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے