ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر کو جعلی ٹیکس ریفنڈ کیسوں میں فوجداری کارروائی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو جعلی ٹیکس ریفنڈ کیسوں میں ریڈ الرٹ، ایس ٹی آر این معطلی سے آگے بڑھ کر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو وفاقی ٹیکس محتسب نے کہاکہ ایف بی آر اسٹاف کی ملی بھگت سے جعلی افراد رجسٹرکیے گئے، سوائے بلیک لسٹنگ کے جعلی افراد کے خلاف ایف بی آر نے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ اکثر کیسوں میں ریڈ الرٹ جاری ہونے کے باوجود بلیک لسٹنگ اور معطلی 5سے 6 ماہ بعد کی گئی، ایف بی آر نے جعلی افراد اور ایف بی آر میں ان کے سہولت کاروں کے خلاف کوئی کارروائی تجویز نہیں کی،410 ملین روپے کی ریکوری کا آرڈر جعلی رجسٹرڈ فرد کیخلاف 4 سال پہلے جاری ہوا ،ایس ٹی آر این اب معطل کیا گیا ۔ایف ٹی او کے مطابق ایف ٹی او کے از خود نوٹس کے باوجود ایف بی آر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، جعلی افراد کی رجسٹریشن میں ملوث ایف بی آرعملے کے خلاف ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی نے کیس نہیں کھولے۔ ایف ٹی او نے کہاکہ ایف بی آر معاملے کی نوعیت کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔ انہوںنے کہاکہ متعلقہ چیف کمشنرز آئی آر جعلی ٹیکس ریفنڈ میں ملوث افراد کے خلاف انضباطی اور فوجداری کارروائی کا آغازکریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں