English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لندن حملے کے تناظر میں چھاپے‘ داعش نے ذمے داری قبول کرلی

القمر

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں اتوار کے روز ہونے والے چاقو حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور شواہد جمع کرنے کے لیے تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ دوسری جانب دہشت گرد تنظیم داعش نے لندن کے جنوبی علاقے میں چاقو حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے، تاہم اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی اعماق پر پیر کے روز جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اسٹریتھم میں حملہ کرنے والے جنگجو کا تعلق داعش سے ہے اور اس نے یہ کارروائی اتحادی ممالک کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی اپیل پر کی تھی۔ برطانوی پولیس نے اتوار کی دوپہر چاقو گھونپنے کی کارروائی کے فوری بعد مشتبہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں ایک شخص کو گہرے زخم آئے تھے، جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق 20 سالہ سودیش امان نے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے کارروائی کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد کو مختلف کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے 3 سال 4 ماہ کی نصف سزا مکمل ہونے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
برطانیہ: لندن میں چاقو حملے کے بعد سیکورٹی اور تفتیشی اہل کار چھاپے مار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے