نئی دہلی (آن لائن) بھارت بھر میں متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہونے والی خواتین کے خلاف پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان پر لاٹھی چا رج کر دیا۔ خواتین کے خلاف طاقت استعمال کرنے پر حلقہ کے ایم ایل اے نفیس احمد اور راشٹریہ علما کونسل کے جنرل سیکرٹری مولانا طاہر مدنی سمیت کئی افراد موقع پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر پولیس نے مولانا طاہر مدنی سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔ خیال رہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی ہے، اتر پردیش میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 2 ہفتوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
بھارت: علما کونسل کے جنرل سیکرٹری طاہر مدنی سمیت 18 افراد گرفتار
القمر
